حوزہ نیوز ایجنسی کی ریپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں مدرسہ علمیہ علوی دار القرآن کے زیر اہتمام با وقار محفل مقاصدہ و تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء افاضل کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز حافظ ایمان نے تلاوت کلام ربانی سے کیا بعدہ طرحی مصرع پر حجج الاسلام و المسلمین مولانا اظہر جون پوری، صادق بلتی، محمد رضا مشرقین اکبرپوری، محمد حیدر، عرفان عالمپوری، ذیشان اصغر، شجاعت، زین عباس، ذیشان یوسف، قیصر، محمد حسن جعفری ،ثاقب عباس وغیرہ نے کلام پیش کیا جن کے کلام کو سامعین نے خوب سراہا۔
دوران محفل، مسابقہ میں شریک حافظ وسیم عباس ،علی احمد تقوی یوسف عباس ،تصور عباس ،منتظر مھدی ،مجتبی انصاری ،سید محمد حسن وغیرہ کو مہمان خصوصی مدرسہ امام خمینی کے شعبہ علوم قرآن و حدیث کے مدیر اعلی مفسر قرآن ڈاکٹر رضائی اصفہانی کے دست مبارک سے نفیس انعامات کے ذریعہ حوصلہ افزائی کی گی ۔
محفل کی صدارت کر رہے مشرف علوی دار القرآن حجۃالاسلام والمسلمین سید مسعود اختر رضوی نے حفظ قرآن کی اہمیت کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کی روشنی میں قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی عظمت کو بیان کیا اور امیر کائینات کی مشہور حدیث که "میں تم کو وصیت کرتا ہوں تقوی الٰہی اور اپنے کاموں میں نظم کی" کو بیان کرتے ہوۓ نظم و ضبط کی اہمیت کی جانب خاص توجہ دلائی۔
محفل میں حجج الاسلام والمسلمین مولانا عامل مظاہری،محمد اختر رضوی،جنت حسین شاہ،قیصر اقبال،تمیزالحسن رضوی،اقبال حیدر حیدری و عامر نصیرابادی وغیرہ موجود رہے اور نظامت کے فرائض کو حافظ وقاری مولانا سید مرتضی حسین رضوی نے انجام دیا ۔اختتام محفل پر مدرسہ قرآنی علوی کے مدیر حافظ و قاری ڈاکٹر مجتبیٰ رضوی نے محفل میں شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔
15:35 - 2026/02/05









آپ کا تبصرہ